سونے کی فی تولہ قیمت میں 19سو روپےکمی

June 17, 2021 · کامرس
فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپے ہوگئی

ملک میں آج سونے کی قدر میں نمایا کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ سونے کی  قیمت 19 سو روپے کم ہوگئی۔

اس حوالے سے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 92 ہزار 335 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس سونے کی قدر 1798 ڈالر ہے۔