انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا

September 30, 2021 · |, کامرس
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 18 پیسے اضافہ ہواہے ، جس کے بعد قیمت 170 روپے 66 پیسے پر پہنچنے کے بعد بند ہو گئی ۔ ساڑھے چار ماہ میں ڈالر 18 روپے 38 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔