جنید صفدرکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل
December 14, 2021 · ویڈیوز
اسلام آباد: جنید صفدر نے اپنی شادی کی ایک تقریب میں اپنی گلوکاری کی صلاحیت سے مہمانوں کوایک بار پھرحیران کردیا۔
جنید صفدر کی بارات سے قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کو مدعو کیا گیا تھا۔
قوالی نائٹ کے دوران دولہے جنید صفدر نے بھی اپنی سُریلی آواز میں راحت فتح کا ہی گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ گایا اور وہاں موجود حاضرین سے داد سمیٹی۔
https://twitter.com/NaylaAmir/status/1470484547540332549?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1470484547540332549%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1024479
خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ فلم ’ورثہ‘ میں شامل کیا گیا تھا۔