آج لاہور قلندرزاور پشاور زلمی ٹکرائیں گے

February 2, 2022 · |, اسپورٹس
پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔فائل فوٹو

کراچی:پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ کراچی میں جاری ہے جہاں ایونٹ کے نویں میچ میں آج لاہورقلندرز اور پشاورزلمی  ٹکرائیں گے ۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے ۔ لاہور اور پشاور دونوں ٹیمیں دو دو میچ کھیل چکی ہیں ، دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک فتح آئی ہے ۔

پشاورزلمی نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ  ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورکو 9 وکٹوں سے ہر ا دیا تھا۔

لاہور قلندرز کو ایونٹ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز سے 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ ایونٹ کے چھٹے میچ میں قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 7 میں کراچی کنگزاب تک واحد ٹیم ہے جس کے حصے میں فتح نہیں آئی ۔ کراچی کنگز پہلے میچ میں ملتان سلطانز ، دوسرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسرے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کھا چکی ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزچار میچ جیت کرناقابل شکست ہے۔