ہاکی ٹیمز کی نئی رینکنگ۔پاکستان کا اٹھارواں نمبر

May 31, 2022 · |, اسپورٹس
میچ دو دو کی برابری پر ختم ہو گیا۔فائل فوٹو

لاہور:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ٹیمز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اٹھارواں نمبر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ میں ہالینڈنے بھارت سے تیسری پوزیشن چھینتے ہوئے اسے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا جبکہ دوسرے نمبرپربیلجیئم ہے ۔اسی طرح جرمنی پانچویں ، انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔

خواتین ہاکی ٹیمز کی پوزیشن کی بات کی جائے توہالینڈ پہلے نمبرپربراجمان ہے جبکہ ارجنٹیا کا دوسراآسٹریلیا کا تیسرا ،انگلینڈکا چوتھا اور جرمنی کا پانچواں نمبر ہے ۔