ڈالر مزید مہنگا ، 235 روپے کا ہوگیا

September 15, 2022 · کامرس

کراچی: ڈالر مزید مہنگا ہو کر 235 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی  قدر  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 68 پیسےمزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 235 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔