انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے مہنگا
November 16, 2022 · کامرس
کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر50 پیسے مہنگا ہوااور222.41 روپے کا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227.75 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔