روپے کی قدرمیں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
December 13, 2022 · کامرس
کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے سستا ہو نے کے بعد 224 روپے 50پیسے کا ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، کاروباری روزکے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، ،جس کے بعد 100 انڈیکس 41ہزار 745 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔