سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

December 23, 2022 · کامرس
 قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو

کراچی:عالمی مارکیٹ  میں سونا سستا ہونے پرپاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں 3 ہزار 350 روپے فی تولہ کی بڑی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 1 تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھا تھا اور آج اس میں 3 ہزار 350 روپے کی کمی ہوگئی ۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت حالیہ کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے پر آگئی ہے جو گزشتہ روز 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا 2 ہزار 872 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 6 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہے۔