دوسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ کے ایک وکٹ پر 104 رنز

January 11, 2023 · اسپورٹس, اہم خبریں
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو

کراچی: نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں19اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر104 رنز بنالیے۔ایلن فن ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے،ان کا کیچ محمد نواز نے لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کیویز کو جلد آؤٹ کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔