پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

January 15, 2023 · قومی, کامرس
آج رات بارہ بجے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،فائل فوٹو

کراچی:حکومت نے اس مرتبہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔