جاوید میانداد کی طبیعت اچانک ناساز،اسپتال منتقل

February 17, 2023 · اسپورٹس, اہم خبریں
جاوید میانداد کو موٹروے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا،فائل فوٹو

کراچی: لیجنڈکرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت اچانک ناسازہو گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

جاوید میانداد کو کچھ دیر بعد موٹروے پولیس کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی ،جاوید میانداد اچانک چکر آنے پرگر گئے تھے ،جاوید میانداد کو موٹروے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا،موٹروے پولیس کی ٹیم بھی جاوید میانداد کے ہمراہ ہسپتال میں موجود ہے ۔