کراچی: سامان سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

April 21, 2023 · شہر گزشت

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب چینی کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔