اتنی دھاندلی! پھر بھی ہار گئے: حریم شاہ کامودی پرطنز
دبئی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1726272924095832552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726272924095832552%7Ctwgr%5E42e841760065f40ed7e08b50006ca9761ee42ae6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2568155%2F24
مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بےحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ’’مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے‘‘انہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1726266700050653591?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726266700050653591%7Ctwgr%5E42e841760065f40ed7e08b50006ca9761ee42ae6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2568155%2F24
بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “ہم پاکستانی قوم! بےشرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں”۔