انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت گر گئی

March 20, 2024 · کامرس
فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر قیمت گرنے کے بعد بند ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کاروباری اختتام پر ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہو گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 64 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔