سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی انتقال کرگئے
June 11, 2025 · بام دنیا
ریاض: سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے۔
شہزادہ فیصل بن ترکی کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔