بھارت: گجرات میں پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں،9افراد ہلاک
احمد آباد:بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں ، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا اے این آئی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں گمبھیراپل کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا ، گجرات میں گرنے والے پل پر موجود متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں،
گجرات میں پل گرنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، پل منہدم ہونے سے9افراد ہلاک ہو گئے،گجرات میں پل گرنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پل گرنے کے واقعے میں 6افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچا دیا گیا،ادھروزیراعلیٰ گجرات نے پل گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کاحکم دیدیا۔
گجرات کے وزیر صحت رشیکیش پٹیل نے کہا کہ پل پر کئی گاڑیاں موجود تھیں جب اس کا ایک حصہ گر گیا جس سے کئی گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گجرات کے وڈودرا ضلع میں پیش آیا، جہاں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارش ہوئی ہے۔ مسٹر پٹیل نے کہا کہ یہ پل 1985 میں تعمیر کیا گیا تھا۔