امریکی صدر سے فلسطینی ریاست کے قیام پر اتفاق نہیں کیا: اسرائیلی وزیراعظم

September 30, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے۔