فلپائن میں شدید زلزلہ، 31 ہلاک اور کئی عمارتیں تباہ
فلپائن کے وسطی علاقوں میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی ساحلی علاقوں میں آفٹر شاکس بھی محسوس کی گئیں، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
فلپائنی حکام نے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری بھی روانہ کر دی گئی ہے۔