ویمنز ورلڈ کپ : جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے دی

October 9, 2025 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

ویمنز ورلڈ کپ دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 252 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

نادین ڈی کلرک نے 54 گیندوں پر 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم میں کامیابی دلوائی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کپتان لورا وولوارڈٹ 70 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ٹریون 49 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بھارت کی جانب سے اسنیحا رانا اور کرانتی گاڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم پہلے کھیل کر آخری اوور میں 251  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ریچا گھوشن کی 77 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔پراتیکا راول نے 37 اور اسنیحا رانا نے 33 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا ویمنز کی جانب سے کول ٹرائیون نے 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوکولولیکوملایا، میریزین کیپ، نادین ڈی کلرک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔