سونا 4,40,900 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
October 15, 2025 · کامرس
سونے کے نرخوں میں اضافہ جاری ہے اور عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج نئی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,198 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5,800 روپے اضافے کے ساتھ 4,40,900 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 4,972 روپے بڑھ کر 3,78,000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔