لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا

October 23, 2025 · قومی
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق  3 نومبر سے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا گاؤن پہنیں گے ۔