شاہد خان آفریدی کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ

November 9, 2025 · اسپورٹس

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتے اور اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے افراد کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور ان کا مقصد کبھی جھوٹ بول کر مقبولیت حاصل کرنا نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ان کے روزگار کا ذریعہ نہیں ہے اور وہ اسے اپنی اولاد کے لیے حرام کمائی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

سیاست میں حصہ لینے کے بارے میں سوال پر آفریدی نے کہا کہ وہ پہلے ایک سیاسی پارٹی میں جانے کے بارے میں سوچ چکے تھے لیکن 2019 یا 2020 میں فیصلہ کیا کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں اور وہ سیاست سے ہمیشہ دور رہیں گے۔