لاہور و پنجاب کے مختلف شہروں میں فضا آج بھی انتہائی مضر صحت

November 10, 2025 · ماحولیاتی تغیر

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت قرار دی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ ایئر کوالٹی انڈیکس 517 کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا۔

لاہور میں آلودگی کی سطح تیسرے نمبر پر ہے جہاں سموگ کی اوسط شرح 394 تک پہنچ گئی۔ ڈی ایچ اے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 759 ریکارڈ کیا گیا، برکی روڈ پر 661 اور ایف سی کالج کے اطراف میں 611 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین ماحولیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کا استعمال اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔