سنگجانی جلسہ کیس:عمر ایوب،زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک،شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
November 11, 2025 · قومی
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹس بلاک کیے جائیں اور رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید برآں، عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔