خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ7خوارج ہلاک

November 20, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔