جوڈیشنل کمپلیکس حملے کا ایک اور سہولت کار گرفتار

November 21, 2025 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: حساس اداروں کی راولپنڈی اسلام آباد میں کارروائی کے دوران اہم ملزم گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے کا ایک اور سہولت کار گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم جمشید نے خود کش جیکٹ پشاور سے اسلام آباد پہنچانے میں سہولت کاری کی، ملزم اپنے لوڈر رکشہ میں خود کش جیکٹ پشاور سے اسلام آباد لایا۔

دوسری جانب ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، جہاں اُس سے مزید معلومات لی جائے گی۔