کاغان:ہوٹل میں آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

November 27, 2025 · قومی

مانسہرہ: سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی،

 

جس کے نتیجے میں 50 سے زائد کمروں پر مشتمل ایک مشہور ہوٹل مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔

 

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی دو فائر بریگیڈ گاڑیوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید بازار میں پھیلنے سے روک دیا۔

 

KDA کا عملہ اس وقت ہوٹل کے مقام پر کولنگ اور حفاظتی اقدامات میں مصروف ہے۔