پی ایس ایل 11 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

January 25, 2026 · اسپورٹس, ویڈیوز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا جا سکے گا۔

ٹیم اسکواڈ ارکان کی تعداد 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے جن میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے۔جبکہ ہر ٹیم میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہوسکیں گے۔