مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور
لاہور: اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ مریم نور نے شرکت کی اور اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ میں کبھی کبھی ہی کھانا بناتی ہوں، ایوارڈ شو میں کوئی بلائے تو ضرور جاوں گی لیکن یہ خرچے کا کام ہے آپ کو جانے کے لیے خود کے اوپر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں جو ایوارڈ شو میں جارہا ہے اسے ہی اسٹار مانا جاتا ہے، پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈز بھی نہیں دیئے جاتے۔